اسلام آباد : حکومت کا صولت مرزا کی پھانسی کی میعاد پر توسیع کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 مارچ 2015 15:48

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : حکو مت نے صولت مرزا کی پھانسی کی میعاد کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے صولت مرزا کی پھانسی کو طبی بنیاد پر تین روز کے لیے مؤخر کرنے کا بیان دیا تھا لیکن ویڈیو بیان میں صولت مرزا کی جانب سے کئے گئے انکشافات کے پیش نظر صولت مرزا کی پھانسی کو غیر معینہ مدت کے لیے مؤخر کر دیا گیا ہے اس حوالے سے حکومت کا کہنا ہے کہ صولت مرزا سے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا اور اس کے لیے باقاعدہ جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی، جبکہ تفتیش کا عمل مکمل ہونے تک صولت مرزا کو پھانسی نہیں دی جائے گی.

متعلقہ عنوان :