جوناتھن ٹروٹ کی ڈیڑھ سال بعد انگلینڈکی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی

جمعرات 19 مارچ 2015 14:54

جوناتھن ٹروٹ کی ڈیڑھ سال بعد انگلینڈکی ٹیسٹ ٹیم میں واپسی

لندن( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) انگلش بیٹمسین جوناتھن ٹروٹ ڈیڑھ سال کے پرتکلیف وقفے کے بعد ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریز کے لیے ٹیم میں واپس آگئے ہیں۔جوناتھن ٹروٹ2013-14کی ایشنر سیریزمیں نفسیاتی مسائل کے باعث ٹیم چھوڑ کرآسٹریلیاسے واپس انگلینڈ آگئے تھے تاہم انھیں ویسٹ انڈیزکے دورے کے لیے 16رکنی ٹیم میں شامل کیاگیاہے۔جوناتھن ٹروٹ نے انگلینڈ کی جانب سے 49ٹیسٹ میچوں میں 3ہزار7سو46رنز بنائے ہیں۔

(جاری ہے)

انگلینڈ اورویسٹ انڈیزکے تین ٹیسٹ میچوں کی سریز13اپریل سے شروع ہوگی۔ انگلش ٹیم کے ورلڈکپ کے پہلے مرحلے سے باہرہونے کے زخم ابھی بھرے نہیں ہیں تاہم ٹیم انتظامیہ پرامیدہے کہ کھلاڑی بہترین کھیل پیش کریں گے،ٹیسٹ ٹیم میں ون ڈے کپتان ای ین مورگن کوشامل نہیں کیاگیاہے۔ انگلش ٹیم میں الیسٹرکک(کپتان)،جیمزاینڈرسن، جونی بیئرسٹو، گیری بیلنس، ای ین بیل، اسٹورٹ براڈ، جوز بٹلر، کرس جارڈن،ایڈم لیتھ۔لیام پلنکٹ،جوزبٹلر، عادل رشید،بین اسٹوک، جیمزٹریڈول، جوناتھن ٹروٹ اورمارک ووڈ شامل ہیں۔