ہارون آباد ‘ڈونگہ بونگہ میں انتظامیہ کی لاپروائی اور نا اہلی سے لاغر اور بے بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت جاری

جمعرات 19 مارچ 2015 14:26

ہارون آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)ڈونگہ بونگہ میں انتظامیہ کی لاپروائی اور نا اہلی سے لاغر اور بے بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت جاری ہے وٹرنری ڈاکٹرز یا متعلقہ گو شت کو چیک کر نے والے آفیسر دور دور تک نظر نہیں آتے یہ ہی وجہ ہے کہ شہر بھر میں بیمار جانوروں کی فروخت جاری ہے قصابوں کا جہاں دل کر تا ہے گوشت بناتے ہیں اور مار کیٹ میں سیل کے لئے لے آتے ہیں ان میں کون سا گوشت کھانے کے قابل ہے اور کون سا نہیں قصاب حضرات منہ اندھیرے گوشت بناتے ہیں اور لے آتے ہیں اور مارکیٹ میں سجا کر دھڑلے سے فروخت کرتے ہیں جنکو چیک کر نے والا کوئی نہیں شہر بھر میں گدھا کے گوشت اور کھا ل اتارنے ولا گروہ بھی کا فی دنوں سے سر گرم ہے ان کو گر فتا ر بھی کیا گیا ہے مگر موثر کاروائی نہ ہو نے سے یہ رہا ہو جاتے ہیں اور دوبارہ پھر وہی کام گرفتا ر ملزمان نے اس بات کا اقرر بھی کیا تھا کہ ہم گدھے کو زہر کا ٹیکہ لگا کر گدھے کو مارتے ہیں مر نے کے بعد اس کی کھال اتار کر فروخت کرتے ہیں اس بگڑتی صور ت حال نے عوام الناس کو گوشت سے دور کر دیا لوگ گوشت خرید کرتے وقت ڈرتے ہیں اہل علاقہ نے ڈی پی اور بہاولنگر منتظر مہدی جو ایک قابل محنتی اور باہمت آفیسر ہیں ان سے اپیل کی ہے کہ ایسے ملزمان کو گرفتاری کے بعد انکو کڑی سزا دی جائے اور دیگر انتظامیہ سے مطا لبہ کیا ہے اس صورت حال کا نوٹس لیں اور گوشت متعلقہ آفیسر کے پاس ہو نے کے بعد مار کیٹ میں فروخت کے لئے آئے ۔