پاکستان دہشت گرد گروپوں کی معاونت بند کر دے تو جنوبی ایشیائی خطے میں امن میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے ، راجناتھ سنگھ

جمعرات 19 مارچ 2015 14:02

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے ہرزہ سائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پاکستان دہشت گردوں کی معاونت بند کر دے تو جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی صورت حال میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسداد دہشت گردی بارے منعقدہ ایک عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ داعش کی بھارتی مسلمانوں کو اپنی طرف کھینچنے بارے کوششوں میں ناکامی کی وجہ ان کا قومی دھارے میں مکمل یکجہتی کے باعث ہے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی مسلمان محب وطن ہیں اور فنڈ اسپشلسٹ نظریات سے متاثر ہونے والے نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں دہشت گردی کا اکثر ذرائع سرحد پار سے ہے اور یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ پاکستان خود دہشت گردی کے باعث بھاری قیمت چکانے کے باوجود ہمسایہ ملک اور اس کے اتحادی یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اچھے برے دہشت گردوں میں کوئی فرق نہیں ہوتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آئی ایس آئی اور پاک فوج بعض مخصوص دہشگرد عناصر کی پشت پناہی کرنا چھوڑ دیں تو یہ بات شک و شبہ س بالاتر ہے کہ جنوبی ایشا میں امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آ سکتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک بار پھر دہشت گردی کو درپردہ جنگ کے لئے انسٹرومنٹ استعمال کرنے کی اپنی پالیسی بارے سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے ۔ کیونکہ یہ اس کے اپنے قومی مفاد میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت گزشتہ کئی سالوں سے سرحد پار سے لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے دہشت گردوں گروپوں کی دہشت گردی کارروائیوں کا شکار ہے جبکہ چیلنج سے نمٹنے کے لئے بھرپور کوششیں بھی جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :