انڈین فارن سروسز کے ٹرینی آفیسرز کے 8رکنی وفد کا پارلیمنٹ ہاوٴس کا دورہ

جمعرات 19 مارچ 2015 13:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) انڈین فارن سروسز کے ٹرینی آفیسرز کے 8رکنی وفد نے پارلیمنٹ ہاوٴس کا دورہ کیا۔ ڈپٹی سیکریٹری سینیٹ ربیہ انور نے وفد کو خوش آمدید کہا اور پارلیمنٹ کے اغرا ض و مقاصد اور قانون سازی میں اس ادارے کے کردار کے حوالے سے تفصیلاً آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وفد کو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے انتخا ب، قائمہ و فنکشنل کمیٹیوں کے طریقہ کارسے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔

بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون سازی ، اکاونٹیبیلیٹی اور پالیسی سازی کے حوالے سے کسی بھی معاملے پر بحث کر سکتا ہے ۔ ڈپٹی سیکریٹری سینیٹ نے وفد کے سوالات کے تفصیلی جواب بھی دیے ۔ وفد کے ارکان نے سینیٹ کے حکام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہیں پارلیمنٹ کا دورہ کر کے بڑی خوشی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :