ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کے ریٹائر ہونے میں چند دن باقی

جمعرات 19 مارچ 2015 13:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان کے ریٹائر ہونے میں چند دن باقی رہ گئے ،وزیراعظم ہاوس اور اسٹیبلشمنٹڈویژن اب تک نئے ڈی جی کا نام سامنے نہ لا سکے،ادارے کا نیا سر براہ ادارے سے ہی لینے کی لابنگ بڑھ گئی۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء کو ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان اپریل کے پہلے ہفتہ میں ریٹائر ڈ ہو جائیں گے انکی جگہ نئے ادارے کے سربراہ کے چناؤ میں وزیر اعظم ہاؤس اور اسٹیبلشمنٹ ڈویثرن نے اب تک نیا نام سامنے نہ لا سکی ہیں ،آئی بی کے موجو دہ سربراہ آفتاب سلطان نے اپنے دور میں ادارے اور ملازمین کے لئے جو اقدامات کیے ہیں وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں ،ملازمین کی تنخواؤں میں اضافہ سے ادارے کی کارگردگی میں کئی گنا نہ صرف اضافہ ہو ا بلکہ ملازمین بھی ایسے آفیسر کے جانے سے خوش نظر نہیں آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے کے سربراہ کے لئے حکومت کشمکش کا شکار ہے کہ باہر سے کسی کو لایا جائے یا اندر سے سینئر آفیسر کو ڈی جی بنایا جائے اور اس سلسلے میں پنجاب سے ایک آفیسر کو اسلام آ باد بھی بلا لیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ادارے سے سربراہ لینے کے لیے ملازمین کی زیادہ رائے ہے اور حکومت بھی اگاہ ہے کہ بہتر کارگردگی صر ف ادارے کا ہی آ فیسر دے سکتاہے۔