سینیٹر کلثوم پروین نااہلی کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی

جمعرات 19 مارچ 2015 13:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) الیکشن کمیشن نے سینیٹر کلثوم پروین نااہلی کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی‘ کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں فل بنچ نے کی‘ بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری نے کلثوم پروین کو پارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر نااہل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز سینیٹر کلثوم پروین نااہلی کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں فل بنچ نے کی۔ کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔ در خواست بی این پی عوامی کے سربراہ اسرار اللہ زہری نے کلثوم پروین کو پارٹی قوانین کی خلاف ورزی پر نااہل کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :