صولت مرزا کا بیان ، ایم کیوایم کے 8 رہنماوٴں کے نام ای سی ایل میں شامل کرلئے گئے ‘ نجی ٹی وی

جمعرات 19 مارچ 2015 13:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے صولت مرزا کے ویڈیو بیان کے بعد ایم کیو ایم کے آٹھ رہنماوٴں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وفاقی وزارت داخلہ نے صولت مرزا کے بیان کے بعد ایم کیو ایم جن رہنماوٴں کے نام ای سی ایل میں ڈالے ہیں ان میں پہلے مرحلے میں 3 رہنما بابر غوری، خالد مقبول صدیقی اور عامر خان ہیں ۔

جن آٹھ رہنماوٴں کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے ہیں ذرائع کے مطابق ان میں حیدر عباس رضوی ، وسیم اختر ، طاہر مشہدی ، فیصل سبزواری اور واسع جلیل شامل ہیں ۔ ایوان صدرکے حکم پرروکی جانیوالی صولت مرزاکی پھانسی کے بعد اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ایک درجن سے زائد کارکن صولت مرزا سے رابطے میں اور وہ وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :