الطاف حسین کے خلاف مقدمہ رینجرز نے درج کرایا،،قانون اپنا راستہ خود تلاش کرے گا ‘اراکین قومی اسمبلی

جمعرات 19 مارچ 2015 13:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ الطاف حسین کے خلاف مقدمہ رینجرز نے درج کرایا،،قانون اپنا راستہ خود تلاش کرے گا۔

(جاری ہے)

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلورنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین کو سیکیورٹی اداروں پرتنقید نہیں کرنی چاہئے تھی ، مقدمہ درج کرانے میں بھی جلدی کی گئی ،جماعت اسلامی کے صاحبزادہ طارق اللہ نے کہا کہ الطاف حسین ہی نہیں وزیراعظم اورگورنرپربھی مقدمات درج ہوچکے ہیں،جمشید دستی نے کہاکہ سندھ کی صورتحال گورنر راج کی طرف جارہی ہے،ریاض پیرزادہ نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود تلاش کرے گا، وزیراعظم راستے میں رکاوٹ نہیں بنیں گے،طاہرہ اورنگزیب نے کہا کہ سیاستدان اگراداروں کا احترام نہیں کرینگے توایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔