بھلوال : پٹرول پمپ پر ڈکیتی ، سیکورٹی گارڈ زکی فائرنگ سے ڈاکوہلاک

جمعرات 19 مارچ 2015 12:37

بھلوال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) بھلوال میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران سیکورٹی گارڈ زکی فائرنگ سے ایک ڈاکو مارا گیا اور دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گجرات روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ پر تین مسلح ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر پٹرول پمپ کے عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی ،جس پر سیکورٹی گارڈز نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کر دی جس سے ایک ڈاکو مارا گیا جبکہ اسکے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے نامعلوم ڈاکو کی لاش کو تحویل میں لے کر ڈیڈ ہاوس پہنچا دیا۔

متعلقہ عنوان :