پاکستان نے طیاروں کی تیاری میں اہم سنگ میل عبور کئے‘ ضرب عضب اور قدرتی آفات میں فضائیہ کا کردار اہم رہا‘ پاک فضائیہ کو حکومت کا بھرپور تعاون حاصل ہے‘ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاک فضائیہ موثر کردار ادا کررہی ہے‘ یقین ہے سہیل امان کی قیادت میں فضائیہ بہترین فورس بنے گی

ایئر فورس کے سبکدوش ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ کا الوداع خطاب

جمعرات 19 مارچ 2015 12:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) ایئر چیف مارشل سہیل امان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی‘ سبکدوش ہونے والے ایئرچیف طاہر رفیق بٹ نے کمان سہیل امان کو سونپی‘ سبکدوش ایئرچیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے الوداعی خطاب میں کہا کہ پاکستان نے طیاروں کی تیاری میں اہم سنگ میل عبور کئے‘ ضرب عضب اور قدرتی آفات میں فضائیہ کا کردار اہم رہا‘ پاک فضائیہ کو حکومت کا بھرپور تعاون حاصل ہے‘ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاک فضائیہ موثر کردار ادا کررہی ہے‘ یقین ہے سہیل امان کی قیادت میں فضائیہ بہترین فورس بنے گی۔

جمعرات کو یہاں ایئرہیڈ کوارٹرز میں پاک فضائیہ کے سربراہ کی تبدیلی ہوئی اس موقع پر سبکدوش ہونے والے ایئرچیف طاہر رفیق بٹ نے کمان ایئر چیف مارشل سہیل امان کو سونپی۔

(جاری ہے)

سبکدوش ہونے والے ایئرچیف اور کمان سنبھالنے والے ایئر چیف مارشل سہیل امان کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ سبکدوش ہونے والے ایئر چیف مارشل طاہر رفیق بٹ نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سکیورٹی سب سے اہم ہے پاک فضائیہ کو حکومت کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔

ساتھیوں کی رہنمائی کے بغیر خدمات انجام دینا ممکن نہیں تھا۔ پاک فضائیہ کی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے اقدامات کئے فضائیہ کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جارہا ہے۔ یقین ہے سہیل امان کی قیادت میں فضائیہ بہترین فورس بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے پاک فضائیہ موثر کردار ادا کررہی ہے پاکستان نے طیاروں کی تیاری میں بھی اہم سنگ میل عبور کئے ضرب عضب میں مسلح افواج نے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

ضرب عضب اور قدرتی آفات میں فضائیہ کا کردار اہم رہا۔ انہوں نے کہا کہ فضائیہ میں تربیت کے اعلیٰ معیار پر خصوصی توجہ دی گئی۔ طاہر رفیق بٹ نے کہا کہ ملک کا دفاع فضائیہ کی اولین ذمہ داری ہے شاہینوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے۔ انہوں نے کہا کہ ایئریونیورسٹی کا شمار پاکستان کی صف اول کی جامعات میں ہوتا ہے۔ فضائیہ کے جوانوں کے لئے رہائش ‘ تعلیم اور صحت کی سہولتوں میں اضافہ کیا گیا۔ ذہین طلباء کو وظائف دیئے جارہے ہیں۔ مسلح افواج پاکستان کا منظم ترین ادارہ ہے۔

متعلقہ عنوان :