کراچی : کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست منظور

جمعرات 19 مارچ 2015 11:56

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 مارچ 2015 ء) : نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کے الیکٹرک کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں 81 پیسہ فی یونٹ کا اضافہ کر دیا ہے، نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافی جنوری میں کیے گئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق محض کے الیکٹرک کے صارفین ہی پر ہو گا جبکہ ماہانہ 50 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پر اس اضافے کا اطلاق نہیں کیا جائے گا. یاد رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کے لیے کے الیکٹرک نے نپرا کو درخواست دے رکھی تھی.

متعلقہ عنوان :