ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پرسوں کوارٹر فائنل میں سامنے سامنے ہونگی

جمعرات 19 مارچ 2015 11:46

ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں پرسوں کوارٹر فائنل میں سامنے سامنے ..

ولنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء)ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں (کل)کوارٹر فائنل میں سامنے سامنے ہونگی ذرائع کے مطابق گیل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں اور اسی وجہ سے وہ متحدہ عرب امارات کے خلاف آخری لیگ میچ نہیں کھیل سکے تھے، فٹنس مسائل کے باعث ہی انہوں نے گزشتہ روز پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہیں لیا ویسٹ انڈیز کے کپتان ڈیرن سیمی نے کہاکہ گیل ہر حال میں کیویز کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلیں گے، گیل ہم سے زیادہ حریف ٹیم کے کا مقابلہ کرنے کیلئے بے تاب ہیں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ کیویز ہوم گراؤنڈ پر ہمیشہ خطرناک حریف ثابت ہوئی ہے اور ناک آؤٹ میچ میں اسے ہوم گراؤنڈ کا بھی ایڈونٹیج حاصل ہو گا تاہم ہم سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے سرتوڑ کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا پہلا ہدف کوارٹر فائنل تک رسائی تھا، ہمیں ورلڈ کپ جیتے ہوئے کافی عرصہ بیت گیا اور نیوزی لینڈ ابھی تک عالمی ٹائٹل جیتنے سے محروم ہے اسلئے کوارٹر فائنل میں اس پر زیادہ دباؤ ہو گا اور اسے قابو کرنے کیلئے ہم جارحانہ حکمت عملی کے تحت میدان میں اتریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جیسن ہولڈر سے کوئی اختلاف نہیں، میں پہلا کھلاڑی تھا جس نے جیسن کی حمایت کی تھی اور اب بھی میرا کھلاڑیوں سے یہی کہنا ہے کہ ٹیم کی فتوحات کیلئے وہ جیسن کا بھرپور انداز میں ساتھ دیں۔