پاکستان ٹرائی تھلون فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 22 مارچ کولاہورمیں ہوگا

جمعرات 19 مارچ 2015 11:34

پاکستان ٹرائی تھلون فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 22 مارچ کولاہورمیں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پاکستان ٹرائی تھلون فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس 22 مارچ کو نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہورکے میٹنگ روم میں ہوگا جس کی صدارت صدر فیڈریشن سہیل خان کریں گے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے ایجنڈا میں گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی منظوری ، قومی ٹرائی تھلون چیمپئن شپ 2015، فیڈریشن کے نائب صدر کی خالی آسامی پر انتخابات ، فیڈریشن کے ایونٹس وغیرہ شامل ہے۔ اجلاس میں ٹرائی تھلون کے ملک میں فروغ اور ترقی کے لئے بھی اقدامات تجویز کئے جائیں گے اور فیڈریشن کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :