پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام قومی نیزہ بازی چیمپیئن شپ لاہور میں شروع

جمعرات 19 مارچ 2015 11:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء) پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام قومی نیزہ بازی چیمپیئن شپ لاہور میں شروع ہو گئی۔ڈی جی رینجرز پنجاب خان طاہر جاوید خان کہتے ہیں کہ دو ہزار سولہ کا نیزہ بازی ورلڈ کپ پاکستان میں ہوگا۔رینجرز ہیڈ کوارٹرز لاہور میں ہونے والے ایونٹ میں ملک بھر سے چار سو سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ایک سو پانچ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

چیمپیئن شروع ہونے سے قبل شرکاء نے مہمان خصوصی ڈی جی رینجرز پنجاب خان طاہر جاوید خان کو سلامی پیش کی۔ایونٹ کے ابتدائی روز نیزہ بازی کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز خان طاہر جاوید خان کا کہنا تھا کہ پنجاب رینجرز پاکستان میں نیزہ بازی کے کھیل کو بڑی تیزی سے فروغ دے رہی ہے۔آسٹریلیا،،جنوبی افریقہ اور بھارت میں ہونے والے حالیہ ایونٹس میں کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس دی ہے۔

متعلقہ عنوان :