کامران خلیل آئی ٹی ایف لیول تھری کوچنگ کورس کلیئر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے

جمعرات 19 مارچ 2015 11:29

کامران خلیل آئی ٹی ایف لیول تھری کوچنگ کورس کلیئر کرنے والے پہلے پاکستانی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔19مارچ۔2015ء ) انٹرنیشنل کوچ کامران خلیل کامیابی سے آئی ٹی ایف لیول تھری کوچنگ کورس کلیئر کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پاکستان ٹینس فیڈریشن کو بتایا کہ خلیل نے لیول تھری کوچنگ کورس پاس کر لیا ہے اور اب وہ پوری دنیا میں لیول ٹو کوچنگ کورس منعقد کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔ کامران خلیل نے اپنے بیان میں کہا کہ لیول تھری کوچنگ کورس کلیئر کرنے پر بے حد خوشی ہوئی اور انٹرنیشنل سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کرنے پر فخر ہے ۔