Live Updates

صولت مرزا کے ویڈیو بیان پر پی ٹی آئی بھی چپ نہ رہ سکی

جمعرات 19 مارچ 2015 11:13

صولت مرزا کے ویڈیو بیان پر پی ٹی آئی بھی چپ نہ رہ سکی

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 19 مارچ 2015 ء) : پاکستان تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری کا کہنا ہے کہ صولت مرزا کا بیان ایم کیو ایم کے خلاف واضح اور ایک اور ثبوت ہے ، ان کا کہنا تھا کہ بر طانوی حکومت کو اپنے شہری سے متعلق اور کتنے ثبوت چاہئیں، شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ صولت مرزا نے اپنے بیان میں واضح طور پر ایم کیو ایم کے باربر غوری اور الطاف حسین کا نام لیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے عمران خان کر بیشتر الزامات عائد کیے ہیں لیکن عمران خان نے آج تک کسی کو کوئی دھمکی نہیں دی.. انہوں نے مطالبہ کیا کہ بر طانوی حکومت کو چاہئیے کہ اتنے ثبوتوں کے بعد اب تو اپنے شہری کے خلاف کاروائی کرے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :