حکومت نے عدالتی کمیشن کے ٹی او آرز پر رضامندی ظاہر کردی ہے ،رحمن ملک ،پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ترین سے مل کر ٹی او آرز پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے ، میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 مارچ 2015 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء اور سیاسی جرگے کے کنوینر رحمان ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے عدالتی کمیشن کے ٹی او آرز پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

(جاری ہے)

حکومتی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کے بعد رحمان ملک نے کہاکہ سینیٹر اسحاق ڈار نے سیاسی جرگے کے ٹی او آرز کو سراہا ہے، انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے عدالتی کمیشن کیلئے ٹی او آرز کو قبول کرلیا رحمان ملک نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ترین سے مل کر ٹی او آرز پر قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔