سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی اسمبلی رکنیت چیلنج کر دی گئی ،شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں کروڑوں روپے کے اثاثے چھپائے ،شکیل اعوان

بدھ 18 مارچ 2015 21:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ میں شیخ رشید کی اسمبلی رکنیت چیلنج کر دی گئی جبکہ درخواست گزار شکیل اعوان نے کہا ہے کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں کروڑوں روپے کے اثاثے چھپائے۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کیخلاف مسلم لیگ ن کے شکیل اعوان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں کروڑوں روپے کے اثاثے چھپائے ۔

درخواست گزار شکیل اعوان نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل نے ثابت کیا ہے کہ شیخ رشید نے کاغذات نامزدگی میں درست اثاثے ظاہر نہیں کئے ۔ سپریم کورٹ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر شیخ رشید کو نااہل قرار دے، شکیل اعوان نے درخواست ایڈووکیٹ شیخ الیاس کی وساطت سے دائر کی ہے۔