9 ویں فنانس کمیشن کی تشکیل ، اسحاق ڈار نے سندھ سے رکن کی نامزدگی کیلئے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کو یاددہانی کا خط لکھ دیا ،پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں کی طرف سے 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن کیلئے نامزد ارکان کے نام موصول ہو چکے ہیں
بدھ 18 مارچ 2015 19:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔18 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے 9 ویں قومی فنانس کمیشن کی تشکیل کی غرض سے رکن کی نامزدگی کیلئے ایک بار پھر وزیر اعلیٰ سندھ کو یاددہانی کا خط لکھا ہے۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے نام لکھے گئے خط میں وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے قبل ازیں اس حوالے سے 21 نومبر 2014 ، 7 جنوری2015 اور 27 فروری 2015 کو لکھے گئے خطوط کا بھی حوالہ دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ،خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے صوبوں کی طرف سے 9 ویں قومی مالیاتی کمیشن کیلئے نامزد ارکان کے نام موصول ہو چکے ہیں ۔ وزیر خزانہ نے خط میں کہا ہے کہ ا گر سندھ سے رکن کی نامزدگی جلد موصول ہو جائے تو مقررہ تاریخ کے اندر نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل ممکن ہو سکے گی۔ ذرائع کے مطابق رکن کی نامزدگی کیلئے وزیر خزانہ کی جانب سے سندھ کے وزیر اعلیٰ کے نام لکھا گیا یہ چوتھا خط ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.