تھر پار کر میں غذائی کمی اور بیماریوں سے ہلاک بچوں کی تعداد 30تک جا پہنچی

بدھ 18 مارچ 2015 19:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) تھر پار کر میں غذائی کمی اور بیماریوں سے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ،بدھ کے روز بھی سول اسپتال مٹھی میں 3بچے انتقال کر گئے ہیں تھر میں غذائی کمی اور مختلف امراض سے بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ہے سول اسپتال مٹھی میں غذائی کمی کے باعث 3بچے انتقال کر گئے جس کے بعد مارچ کے مہینے میں انتقال کر جانے والے بچوں کی تعداد 30ہو گئی ہے گزشتہ سال بھی غذائی قلت کی کمی اورمختلف امراض کی وجہ سے سیکڑوں بچے موت کے منہ میں جا چکے ہیں لیکن حکومت کے کان میں اب تک جوتک نہیں رینگی ہے اور یہ سلسلہ آج بھی جاری ہے سندھ حکومت کے دعویٰ محض دعویٰ ہی بن کر رہ گیا ہے پیپلز پارٹی سندھ کو اپنا گڑھ کہنے والی آج تک تھر میں کوئی امدادی سرگرمی مکمل نہیں کر سکی ہے حکومت کی بے حسی سے تنگ آکر لوگوں نے نکل مکانی شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :