صولت مرزا کو (کل)صبح پھانسی دینے کی تیاریاں مکمل

بدھ 18 مارچ 2015 19:46

کوئٹہ/کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء)صولت مرزا کی اپیل سپریم کورٹ نے بھی مسترد کردی، تہرے قتل کے مجرم کوجمعرات کومچھ جیل پھانسی دی جائیگی، رشتہ داروں سے ملاقات کرادی گئی۔سپریم کورٹ میں صولت مرزا کی سزائے موت کیخلاف نظرثانی کی دوسری اپیل بھی مسترد کرتے ہوئے سزا برقرار رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سینٹرل جیل مچھ میں صولت مرزا کو انیس مارچ کی صبح تختہ دار پرلٹکایاجائیگا،جبکہ صولت مرزا کی بہن نے سندھ ہائیکورٹ میں صولت مرزا کی کراچی منتقلی کی درخواست دائرکی تھی جو منظور نہیں ہوئی اور صولت مرزا کے ریڈوارنٹ جاری ہوگئے۔

بعض ذرائع کے مطابق مچھ جیل میں رشتہ داروں سے ملاقات کرادی گئی صولت مرزا کو کے ای ایس سی کے سابق ایم ڈی شاہدحامد سمیت تین افراد کے قتل کے جرم میں پھانسی کی سزاسنائی گئی ہے،مقتول شاہد حامد کی بیوہ نے صولت مرزا کوشناخت کرلیا تھا