پاکستان کو ہر طرح کی دہشتگردی سے پاک کرنے کا تہیہ کرلیا، آپریشن بغیر کسی خوف کے ہر حال میں جاری رکھے جائیں ،راحیل شریف، عوام کی طرف سے مشتبہ دہشتگردوں کی نشاندہی بہت اہم ہے ، پاک فوج تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تربیت اور استعداد کار کے فروغ کیلئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے، آرمی چیف ،مختلف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے پانچ سو اہلکاروں نے پبی ہلز میں نئے قائم کئے گئے نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر میں تربیت مکمل کر لی
بدھ 18 مارچ 2015 19:06
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 مارچ۔2015ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے پاکستان کو ہر طرح کی دہشتگردی سے پاک کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی طرف سے آپریشن بغیر کسی خوف کے ہر حال میں جاری رکھے جائیں ، عوام کی طرف سے مشتبہ دہشتگردوں کی نشاندہی بہت اہم ہے ، پاک فوج تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی تربیت اور استعداد کار کے فروغ کیلئے بھر پور کوششیں کر رہی ہے ۔
بدھ کو آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق مختلف قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے پانچ سو اہلکاروں نے پبی ہلز میں نئے قائم کئے گئے نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم سینٹر میں تربیت مکمل کر لی۔ تمام اہلکاروں کو پاک فوج کے ٹرینرز کی طرف سے تربیت دی گئی ہے ۔ تربیت مکمل کرنیوالوں میں مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے ایلیٹ اور پولیس کے دو سو اہلکار ، ایف سی رینجرز ، ایس پی ڈی اور اے این ایف کے 200 اہلکار اور پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے 100 سابق اہلکار شامل ہیں ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: آئی ایم ایف مشن کے دورے سے قبل ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے پر غور
-
پارٹی کا انتخابی نشان لینے میں ناکام رہنے والا نااہل پارٹی کو بےنشان کرگیا
-
کہتے7 فیصد لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،جھوٹ کی بھی کوئی حد ہوتی ہے
-
ترجمان پاک فوج کا بیان تضادات سے بھرپور ذہن کی غمازی کر رہا تھا، رؤف حسن
-
پنجاب بھر میں شراب و بیئر صرف پرمٹ ہولڈرز کو ملے گی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
-
وزیرداخلہ کا اووربلنگ اور بجلی چوری روکنے کیلئے کریک ڈاون تیز کرنے کا حکم
-
نواز شریف نے توشہ خانہ ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کردی
-
اسرائیلی فوج کی جانب سے زمینی حملے کے لیے رفح کی جانب پیش قدمی‘فورسزنے غزہ سے رابطے کاٹ دیئے
-
ملکی معیشت کا دارومدار سیاسی استحکام سے ہے،جو ملک اقتصادی طور پر مستحکم ہوگا وہی ترقی کرے گا، سیاسی استحکام معاشی استحکام سے جڑا ہوا ہے،وفاقی وزیر قانون وانصاف اعظم نذیر تارڑ
-
بلوچستان کے لئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیراعلی بلوچستان سے ملاقات
-
اپریل میں 164 فیصد زائد بارشیں ، 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.