سیف اللہ برادران نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا عندیہ دیدیا،پارٹی رہنماؤں کو تیاریاں کرنے کی ہدایت

بدھ 18 مارچ 2015 17:41

لکی مروت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) سیف اللہ برادران نے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے پارٹی مشران، عہدیداروں ، ورکروں اور مشران کو ہدایت کی ہے کہ وہ بلدیاتی انتخابات کیلئے بھر پور تیاریاں شروع کریں اور خواہشمند امیدواران سابق ایم این اے و چیف کوارڈینٹر الحاج غلام الدین خان سے قریبی رابطہ رکھیں اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر سلیم سیف اللہ خان اور ہمایون سیف اللہ خان نے کہا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات ضلع کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے بہت اہمیت کی حامل ہیں برادران نے پہلے بھی ضلع و اہلیان لکی مروت کی بے لوث خدمت کی ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :