Live Updates

تحریک انصاف لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے معرض وجود میں آئی ہے،عوامی مسائل کے راہ میں کسی قسم رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائی گی، سوئی گیس کے پریشر کے معاملے پر مزدور آباد کے عوام سے نا انصافیوں کا سلسلہ نہ روکا گیاتو تمام تر حالات کے ذمہ داری سوئی گیس مردان کے اعلیٰ حکام اور اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی پر ہوگی

ڈیڈک چےئرمین مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی کا تقریب سے خطاب

بدھ 18 مارچ 2015 17:39

مردان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) ڈیڈک چےئرمین مردان ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف لوگوں کے مسائل حل کرنے کیلئے معرض وجود میں آئی ہے۔عوامی مسائل کے راہ میں کسی قسم رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائی گی۔اگر سوئی گیس کے پریشر کے معاملے پر مزدور آباد کے عوام سے نا انصافیوں کا سلسلہ نہ روکا گیا۔تو تمام تر حالات کے ذمہ داری سوئی گیس مردان کے اعلیٰ حکام اور اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی پر ہوگی۔

سوئی گیس والے لوگوں کو آپس میں لڑانے کے بجائے پریشر بڑھانے کیلئے فوری اور قابل عمل اقدامات کرے۔وہ ایکشن کمیٹی مزدور آباد کے زیراہتمام تقریب سے خطاب کررہے تھے۔جس کی صدارت ایکشن کمیٹی کے صدر حاجی معشوق خان نے کی۔اس موقع پر ہزاروں افراد موجود تھے۔

(جاری ہے)

منعقدہ تقریب سے ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری حاجی تاج محمد لالا ، سنئیر نائب صدر محمد ایوب یوسفزئی ، سابقہ ناظم ظاہر خان پائندہ خیل ، حاجی امیرغوث ، میاں محب اللہ، یوسف خان مہمند اور دیگر مشرانی نے بھی خطاب کیا۔

ایم پی اے افتخار علی مشوانی نے مزدور آباد کے پریشر میں کمی اور بیشی کو خالصتاً تکنیکی مسئلہ اور سوئی گیس مردان کے اہلکاروں کے نااہلی قرار دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ مزدور آباد اور گردونواح کے عوام کو 1996 میں سوئی گیس کالائن بچائی گئی۔تاہم آبادی میں چاروں طرف اضافے کے وجہ سے سوئی گیس کے ضروریات مزید بڑھ گئی ہے۔ جس سے پھاڑے کے ڈلوان اور بعض علاقوں کے مکینوں کو عرصہ سے گیس کی پریشر کی کمی موصول ہورہی ہے۔

بار بار شکایتوں اور درخواستوں کے باوجود سوئی گیس انتظامیہ حقائق سے پہلودہی کرکے ریگولیٹر لگانے کا خودساختہ بہانہ سامنے آجاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلع مردان میں تمام مرکزی اور صوبائی ادارے تحریک انصاف کے منشور کو مد نظر رکھ کر عوامی مسائل کو حل کرنا ہوگا۔ بصورت دیگر ان کا ضلع مردان سے بسترہ گول کیا جائے گا۔ اُنہوں نے لوگوں کو یقین دلایا۔

کہ آپ لوگوں کے مرضی کے بغیر کوئی بھی سوئی گیس لائن پر ریگولیٹر نہیں لگائے گا۔ اور اگر زبردستی لگانے کی کوشش کی تو تمام تر حالات کے ذمہ داری اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی اور سوئی گیس کے ایکزیکٹیو اینجنےئر فواد خان پر ہوگی۔ اُنہوں نے اس موقع پر عوامی مطالبے کے پیش نظر سوئی گیس مردان کے انچارج ، ایکزیکٹیو اینجنےئر فواد خان کے تبادلے پر زوردیا۔کہ ان کی مووجودگی میں سوئی گیس صارفین کا کوئی مسئلہ حل ہوتے نظر نہیں آتی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات