دور حاضر میں طلباء کو جدید علوم بہتر تعلیم و تر بیت فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے، اصغر علی یوسفزئی

بدھ 18 مارچ 2015 17:21

خضدار (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خضدار اصغر علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ دور حاضر میں طلباء کو جدید علوم بہتر تعلیم و تر بیت فراہم کرنا وقت کا اہم تقاضا ہے کم علمی اور لاشعوری کے باعث ہم بحیثیت قوم اپنے بچوں کا صحیح معنوں میں حق ادا نہیں کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل پبلک اسکول خضدار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر صوبائی محتسب کے ایڈوائزر میر محمد خان مینگل جھالاوان پبلک اسکول خضدار کے پرنسپل ہماء رئیسانی اور پرنسپل ڈویژنل پبلک اسکول خضدار ڈاکٹر فرانسس نے بھی خطاب کیا جبکہ طلباء و طالبات نے حمدو نعت اور تقاریر بھی کئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسکول و کالج کی موجودہ انتظامیہ نے انتھک محنت کر کے اداروں کو ایک مثالی ادارہ بنانے اور اسکی کھوئی ہوئی ساکھ بحال کرانے میں جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے قبل ازیں مہمانوں نے اسکول کے مختلف کلاسوں کا معائنہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا مقررین نے کہا کہ پرنسپل اور اساتزہ کرام نے ادارے کی ترقی اور فروغ میں جو کردار ادا کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج انکی کاوشوں کا ثمر ایک حقیقی معنوں میں ایک مثالی تعلیمی ادارے کی شکل میں نظر آرہے ہیں ضلعی پولیس آفیسر نے کہا کہ پولیس کی ذمہ داری امن امان کی بحالی ہے تاہم ادارے کو مسائل و مشکلات حل کرنے میں ہر ممکن تعاون کرینگے اس سے قبل ڈویژنل پبلک اسکول خضدار کے پرنسپل ڈاکٹر فرانسس نے کہا کہ خضدار میرا دوسرا گھر ہے میں نے اپنے زندگی کے بیس سال تحصیل زہری میں خدمات سر انجام دئیے چار ماہ قبل میں نے اس ادارے کا چارج سنبھالا اس وقت یہ ادارہ اس قابل نہیں تھا کہ اس میں تعلیمی سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری رکھی جاسکیں میں اور میرا تدریسی عملہ دوران تعطیلات دن رات ایک کر کے ادارے کو بہترین تعلیمی ادارہ بنانے کی کوشش کی آج اللہ کا شکر ہے کہ خضدار میں اس ادارے کا نام بہترین تعلیمی اداروں میں شمار ہوتا ہیں انہوں نے کہا کہ طلباء و طالبات کے والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے ہم سے رابطے میں رہیں تا کہ ہم سب ملکر ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :