Live Updates

حکومت اور تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے نئے مسودے پر رضا مند ہوگئی

اسحاق ڈار سے رحمن ملک کی ملاقات ،وزیر خزانہ نے نیا مسودہ وزیر اعظم کو بھجوا دیا تحریک انصاف نے بھی سیاسی جرگہ کے نئے فارمولے کی حمایت کر دی ،اسمبلیوں میں واپس جانے کا فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے اعلان کے ساتھ ہی ہم پارلیمنٹ میں جائیں گے ،شفقت محمود

بدھ 18 مارچ 2015 17:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) سیاسی جرگہ کے رکن رحمن ملک نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے نئے مسودے پر حکومت راضی ہوگئی ہے ،نیا مسودہ حتمی منظوری کیلئے وزیر اعظم کو بھجوا دیا گیا ہے جو کہ خوش آئند ہے ،میڈیا رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں حکومت اور تحریک انصاف کی مشاورت سے جوڈیشل کمیشن کیلئے تیار کئے گئے نئے مسودہ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا ہے کہ سیاسی جرگہ کی جانب سے تیار کئے گئے نئے مسودہ پر حکومت رضا مند ہوگئی ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یہ مسودہ وزیر اعظم کو بھجوا دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ تحریک انصاف بھی جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے اس نئے مسودے پر رضا مند ہو جائے گی ،اسحاق ڈار نے بھی عندیہ دیدیا ہے کہ تحریک انصاف اس نئے مسودے پر راضی ہو جائے تو جوڈیشل کمیشن بن جائے گا ،انہوں نے کہا کہ یہ نیا مسودہ سیاسی جرگہ نے حکومت اور تحریک انصاف کی مشاورت سے تیار کیا ہے اس مسودہ پر دونوں کا رضا مند ہونا خوش آئند ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جلد اس ملاقات کروں گا اور نئے مسودے کے حوالے سے حکومت کی رضا مندی اور تحریک انصاف کے موقف پر بات چیت کی جائے گی ۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی پارلیمنٹ میں دوبارہ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور سیاسی جرگے کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے نئے مسودے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے ،عمران خان نے مذاکراتی ٹیم کو منیڈیٹ دیا ہے تاہم اس پر عملدرآمد جوڈیشل کمیشن سے مشروط کیا گیا ہے ،تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے مذاکراتی ٹیم کو مکمل طو رپر مینڈیٹ دے دیا ہے ،جوڈیشل کمیشن کے اعلان کے ساتھ ہی تحریک انصاف پارلیمنٹ میں جانے کے لئے تیار ہے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات