سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن اور انفورسٹمنٹ کے کرپٹ افسران کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ

بدھ 18 مارچ 2015 17:18

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے کے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن اور انفورسٹمنٹ کے کرپٹ افسران کیخلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، رہائشی مکانات کو کمرشل استعمال میں لانے والے الاٹیوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے والے سی ڈی افسرن کیخلاف بلاتفریق کارروائی کرنے کا حتمی فیصلہ ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے کے ایک اعلیٰ آفیسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء کو بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں ایسے افسران کی فہرست تیار کی جاچکی ہے جنہوں نے رہائشی مکانات کو ذاتی استعمال کرنے میں یا تو معاونت کی ہے یا پھر ایسے مالکان کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا ہے ۔

(جاری ہے)

آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ ریٹائرڈ ہوجانے والے اور حاضر سروس دونوں قسم کے ملوث افسران و ملازمین کیخلاف کارروائی کی جائے گی جبکہ نان کنفرمنگ یوز پر سب سے پہلے شعبہ بلڈنگ کنٹرول سیکشن کے افسران و ملازمین اور اس کے بعد انفورسمنٹ کے ملازمین و افسران کیخلاف کارروائی ہوگی جنہوں نے قانون کے مطابق کوئی کارروائی نہیں کی ۔ ممبر ایڈمن و اسٹیٹ عامر علی احمد نے اس حوالے سے موقف دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی

متعلقہ عنوان :