چلاس میں رینجرز چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملے سے پاکستانی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزائم متزلزل نہیں ہوں کے،چوہدری محمد برجیس طاہر

بدھ 18 مارچ 2015 17:05

گلگت( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) گورنر گلگت بلتستان ووفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ چلاس میں رینجرز چیک پوسٹ پر بزدلانہ حملے سے پاکستانی افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے عزائم متزلزل نہیں ہوں کے۔ آپریشن ضرب عضب میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشتگردی اور شدت پسندی کے خلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلگت بلتستان میں زیر علاج رینجرز اہلکاروں کی عیادت کے موقع پر کیا۔ انہوں نے زخمی اہلکاروں کو پھول اور تحائف پیش کرنے کے علاوہ ہر زخمی اہلکارکو وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ایک ایک لاکھ روپے کے چیک بھی دیے۔ پچھلے ہفتے شدت پسندوں نے چلاس کے مقام پر شب کی تاریکی میں رینجرز کی چوکی پر حملہ کرکے پانچ اہلکاروں کو زخمی کردیا تھاجو کہ سی ایم ایچ گلگت میں زیر علاج ہیں ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے ریڈیو پاکستان گلگت کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت اور اس کے سربراہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے عزم کررکھا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے اور دہشتگردوں کا تعاقب کرکے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس مقصد کے حصول کے لیے فوج سے بھرپور معاونت حاصل کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :