پنجگور کے امن وامان کی بحالی کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر

بدھ 18 مارچ 2015 17:01

پنجگور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر پنجگور محمد اقبال نے کہاہے پنجگور کے امن وامان کی بحالی کیلئے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،امن وامان عوام کی قانونی آہنی حق ہے ان کی جان مال کو تحفظ دینا قانون کا آہنی ذمہ داری ہے جس سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد اقبال نے پنجگور میں چارج سنبھالنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے انہوں نے کہا ہے پنجگور میں رونماہونے والے چوری ڈکیتی کے خلاف سخت ترین اقدام کرینگے تمام علاقوں میں موٹر سائیکل اور موبائلنگ گشت کو بڑا دیا جائیگا ،امن وامان کی بحالی کے حوالے سے عوام کو تعاون کرنا ہوگا جہان جہان کسی قسم کی ایکٹویٹیز دیکھی گئی تو عوام پولیس سے تعاون کرے کسی گروپ مافیا کو پنجگور کے عوام کو لوٹنے نہیں دینگے،انہوں نے کہاہے کہ امن وامان کے حوالے سے پنجگور کے تمام مکتب فکرکے ساتھ یکجا ہوکر پالیسی بنائی جائیگی جس میں تمام مکتب فکر پنجگور کے میر معتبرین ،علاقائی عمائدین اور سیاسی سماجی شخصیت پولیس کو تعاون کرین تو پنجگور میں امن وامان کی بحالی کوئی چیلنج نہیں ہے معاشرے کی ہرمشن عوام کے تعاون کے بغیرادھورا ہے عوام کی تحفظ کیلئے سرکار کی تمام وسائل کو بروئے کار لائین گے۔

متعلقہ عنوان :