وزارت داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کو نادرا کے ذریعے اسلحہ لائسنس کی فراہمی کا تازہ ترین ڈیٹا طلب کرلیا

بدھ 18 مارچ 2015 16:54

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2015ء) وزارت داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کے تعلیمی اداروں کو نادرا کے ذریعے اسلحہ لائسنس کی فراہمی کا تازہ ترین ڈیٹا طلب کرلیا ہے‘ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سانحہ پشاور سکول کے بعد سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو سکیورٹی کیلئے اسلحہ لائسنس جاری کرنے کا حکم دیا تھا جس پر وزارت داخلہ نے نادرا سے تازہ ترین رپورٹ طلب کی ہے جس میں یہ دیکھا جائیگا کہ کس کس اضلاع سے سکولوں نے اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کی درخواست دی ہے۔