یوحنا آباد میں مشتعل افراد کے ہاتھوں جلائے جانیوالا شخص سرگودھا کا رہائشی نکلا
بدھ 18 مارچ 2015 16:54
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2015ء) یوحنا آباد میں مشتعل افراد کے ہاتھوں جلائے جانیوالا شخص سرگودھا کا رہائشی ہے‘ نعش بری طرح جھلسنے کے باعث حتمی فیصلہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد ہوگا‘ والدہ ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور پہنچ گئی‘ ذرائع کے مطابق یوحنا آباد میں دھماکوں کے بعد احتجاج کے دوران مشتعل افراد کے ہاتھوں زندہ جلائے جانے والے دوسرے شخص کی شناخت بابر نعمان کے نام سے ہوئی جو سرگودھا کی تحصیل شاہپور کے علاقہ کوٹ بھائی خان کا رہائشی ہے‘ مقتول بابر نعمان آرمی سے ریٹائرڈ لائنس نائیک اختر حیات کا 16 سالہ بیٹا لاہور میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے چرچز سے تقریباً اڑھائی کلو میٹر کے فاصلہ واقع سلائی کڑھائی کی فیکٹری میں 12 ہزار روپے ماہوار پر ملازمت کررہا تھا جہاں پر وہ صرف دو ماہ قبل بھرتی ہوا تھا بابر نعمان کے مزید تین بھائی اصغر‘ منیب الحسن‘ یاسر نعمان جبکہ ایک بہن رباب ہے بابر نعمان کے چچا محمد اسحاق نے کہا کہ بابر نعمان کا گھر والوں سے فون پر 15 مارچ تک رابطہ تھا تاہم سانحہ لاہور کے بعد اس کی کچھ خبر نہیں کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے اختر حیات کو جب یہ خبر ملی کہ مشتعل افراد کی طرف سے زندہ جلائے جانے والے دو افراد میں سے ایک ان کا بیٹا نعمان ہے تو وہ نعش کی شناخت کیلئے لاہور پہنچ گئے لیکن وہ نعش کی شناخت نہ کرسکے‘ جس پر گزشتہ روز بابر نعمان کی والدہ خدیجہ بی بی بھی نعش کی شناخت کیلئے لاہور پہنچ گئیں جہاں پر ڈی این ٹیسٹ کے بعد فیصلہ ہوگا کہ بابر نعمان ہے یا نہیں تاہم ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں سلطان احمد نے کہا کہ بابر نعمان اور اسکے اہلخانہ کا کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہ ہے ‘واضح رہے کہ گزشتہ روز یوحنا آباد دھماکے کے بعد فیروز پور روڈ پر مشتعل افراد نے 2 افراد کو تشدد کرکے جلا دیا تھا جس میں سے ایک شخص کی شناخت نعیم کے نام سے ہوئی تھی جوکہ ضلع قصور کا رہائشی تھا جب کہ دھماکے میں 15 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.