سنٹرل جیل میانوالی میں تیسرے سزائے موت کے قیدی کو بھی تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

بدھ 18 مارچ 2015 16:50

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ2015ء) سنٹرل جیل میانوالی میں تیسرے سزائے موت کے قیدی کو بھی تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ چکڑالہ کا رہائشی اور سزائے موت کے مجرم احمد نواز کی سزا پر اٹھارہ سال بعد عملدرآمد قیدی مذکور کو بدھ کی صبح ساڑھے پانچ بجے سنٹرل جیل میانوالی میں پھانسی دے دوچار کردیا گیا قیدی مذکور نے1998 میں اپنے ہی علاقہ کے رہائشی جاویداقبال نامی نوجوان کو بارہ بندوق کافائر مار کر قتل کردیا تھاقیدی مذکور کوسیشن کورٹ میانوالی سے سزائے موت کی سزا سنائی گئی جوصبح عدالتوں نے بھی بحال رکھی بعدازاں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان نے بھی مجرم احمد نواز ولد گل باز خان کی رحم کی اپیل مسترد کردی جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج میانوالی نے مجرم مذکور کا ڈیتھ وارنٹ جاری کردیا مجرم مذکور کی ورثاء سے آخری ملاقات منگل کے روز کرائی گئی تھی ضابطہ کاروائی مکمل ہونے کے بعد احمد نواز کی نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی پھانسی کے وقت سپرنٹنڈٹ جیل ساجد بیگ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ فرخ رشید اور محمد زمان سنٹرل جیل میانوالی کے پھانسی گھاٹ پر موجود تھے جبکہ جیل کے اندر اور باہر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے آج سزائے موت کے چوتھے قیدی عبدالستار خان کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے گا جس کے بعد سنٹرل جیل میانوالی میں پھانسی کا پہلا مرحلہ مکمل ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :