جھڈو، پولیس کا اسلم حمید خان اور رؤف ناگوری کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ ، 33 ہاری بازیاب کرالئے گئے

بدھ 18 مارچ 2015 16:44

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) سیشن کورٹ میر پور خاص کے حکم پر جھڈو پولیس کا اسلم حمید خان اور رؤف ناگوری کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ ، 33 ہاری بازیاب ،جھڈو ایس ایچ او نے بتایا کہ شنکر کولھی اور پرتاب کولھی نامی کسان نے سیشن کورٹ میں الگ الگ درخواستیں جمع کروائی تھی کہ ہمارہے زمیندار ہم پر ظلم کرتے ہیں اور اجرت کے پیسے بھی ٹائم پر نہیں دیتے جبکہ ہمیں نجی جیل میں قید کیا ہوا ہے جس پر محترم عدالت نے ہمیں کاروائی کا حکم دیا ور ہم نے اسلم حمید خان قائم خانی کی زرعی زمین پر چھاپہ مارکر 13 جبکہ رؤف ناگوری کی زرعی زمین پر چھاپہ مارکر 18 ہاری بازیاب کروائے نہیں سیشن کورٹ پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آزاد کرتے ہوئے مرضی کے مطابق زندگی گزارنے کی اجازت دیدی ، دوسری جانب زمیدار اسلم حمید خان اور رؤف ناگوری نے صحافیوں کو بتایاکہ ہماری زمینوں پر کوئی بھی نجی جیل نہیں ہے ہمارا ہاریوں پر لاکھوں روپے قرض ہے جسے ہڑپ کرنے کے لئے ہاریوں نے نجی جیل کا ڈھونگ رچایا ہے ۔

متعلقہ عنوان :