جھڈو ایم کیو ایم یونٹ اے کی جانب سے18 مارچ یوم تاسیس کی مناسبت سے تیاریاں کی گئیں

بدھ 18 مارچ 2015 16:44

جھڈو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) جھڈو ایم کیو ایم یونٹ اے کی جانب سے18 مارچ یوم تاسیس کی مناسبت سے تیاریاں کی گئیں ،سیکٹر انچارج اصغر قائم خانی کی ہدایات پر یونٹ ممبران ریاض مظہر،حافظ راشد،عامر قریشی ، غلام نبی لغاری ، شاکر قائم خانی سمیت دیگر نے جھڈو اسٹیشن روڈ ، شاہی بازار ، قائم خانی محلہ سمیت دیگر علاقوں میں ایم کیو ایم قائد الطاف حسین کی پینا فلیکس تصاویریں اور پرچم آویزاں کرتے ہوئے جھڈو کے مختلف علاقوں کو ایم کیو ایم کے پرچموں سے سجادیا ۔

متعلقہ عنوان :