کراچی : تین تلوار پر رینجرز کا آپریشن، اہم ٹارگٹ کلر گرفتار

بدھ 18 مارچ 2015 16:39

کراچی : تین تلوار پر رینجرز کا آپریشن، اہم ٹارگٹ کلر گرفتار

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : کراچی کے علاقہ تین تلوار پر رینجرز نے کاروائی کر کے ایک اہم ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا ہے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم کلیم قتل کی مختلف وارداتوں میں ملوث رہا ہے ، جبکہ اس ملزم کا تعلق پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس بھی ہے، رینجرز نے ملزم کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے جہاں تفتیش کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے گا. یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کو 2011 ء میں قتل کیا تھا جس میں تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جس کے بعد زہرہ شاہد قتل کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے.

متعلقہ عنوان :