اقلیتوں سمیت سب کو مل کر انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ختم کرنا ہوگا نہ کہ ہم ایکدوسرے کو ختم کرنا شروع کر دیں‘ یوسف رضا گیلانی
بدھ 18 مارچ 2015 16:05
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء)سابق وزیر اعظم و پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اقلیتوں سمیت سب کو مل کر انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ختم کرنا ہوگا نہ کہ ہم ایک دوسرے کو ختم کرنا شروع کر دیں،نیشنل ایکشن پلان تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے بنایا گیا ، کسی بھی جماعت میں عسکری ونگ نہیں ہونا چاہیے ۔
وہ گزشتہ روز شیخ زید ہسپتال میں معمول کا چیک اپ کرانے کے بعد نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سانحہ یوحنا آباد کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ اقلیتوں نے نہ صرف پاکستان بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا بلکہ اسکی بقاء اور تعمیر و ترقی میں بھی ان کا مثبت کردار رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے دور میں اقلیتوں کو سینیٹ میں نمائندگی دی ، مسلم سیٹوں میں سے دو نشستوں پر اقلیتوں کو لائے جبکہ اسکے بعد اس تعداد کو چار تک بڑھانے کے لئے بھی قانون سازی کی کیونکہ میں نے کہا تھاکہ اقلیتیں اور خواتین میرا حلقہ ہیں اور قائداعظم محمد علی جناح نے بھی اپنی تقاریر میں اقلیتوں کو برابری کی سطح پر حقوق دینے کی بات کی اور پاکستان کے جھنڈے میں سفید رنگ اسی کو واضح کرتا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نریندر مودی کے اپنی انتخابی مہم میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے پر کانگریس کی الیکشن کمیشن میں درخواست
-
بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہو گیا
-
صدر ابراہیم رئیسی کامشہد سے تہران تک کا سیاسی سفر‘سیاہ عمامہ ان کے آل رسولﷺ کی نشاندہی کرتا ہے
-
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائیر لپیڈ کا وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے آغاز سے معاشی فضا سازگار ہوگی
-
ضمنی الیکشن کے دوران ناروال میں جو شخص جاں بحق ہوا وہ خاندانی جھگڑا تھا
-
پی آئی اے کی تنظیم نو میں 2 اہم سنگ میل حاصل کرلیے گئے
-
الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے فارم 47 جاری کردیے
-
شہبازشریف حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
جنوبی ایشیا میں پہلی بار آرٹیفشل انٹیلیجنس سے 19 ٹریفک خلاف ورزیوں پرچالان شروع ہوگئے
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور ایرانی صدر نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تفصیلی بات چیت کی، دفتر خارجہ
-
آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو جنگ زدہ ممالک کی صف میں شامل کر لیے جانے کا انکشاف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.