راولپنڈی : کسٹم حکام کی تفتیشی ٹیم نے ماڈل ایان علی کے والد کا بیان ریکارڈ کر وا لیا

بدھ 18 مارچ 2015 15:49

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : راولپنڈی میں کسٹم حکام کی تفتیشی ٹیم نے ماڈل ایان علی کے والد کا بیان ریکارڈ کر والیا جس میں ایان علی کے والد کا کہنا تھا کہ دس سال سے بیٹی سے ملاقات نہیں ہوئی ، ایان اپنی والدہ کے ہمراہ رہتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیشی ٹیم دو گھنٹے تک ایان علی کے والد سے سوال جواب میں مصروف رہی جبکہ وہ سوالات کا جواب دیتے رہے، تاہم تفتیشی ٹیم نے ایان علی کے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا ہے.

متعلقہ عنوان :