متنازعہ مواد کے حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی نئی پالیسی کا اعلان۔

بدھ 18 مارچ 2015 15:22

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے پرتشدد، دہشت گرد گروپوں کا پوسٹ کردہ ،عریانی کو فروغ دینے والی اور جنسی حملوں سے متعلق مواد کے روک تھام کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

فیس بک کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ 1.39 ارب صارفین کے ساتھ اپنے سوشل نیٹ ورک کا ’کمیونٹی اسٹینڈرڈ‘ کو بہتر بنانے کے غرض سے لیا ہے۔ فیس بک کمپنی کے حکام نے واضح کیا ہے کہ اب دہشت گردوں کی حمایت کرنے یا ان کی حوصلہ افزائی کرنے والے گروپس پر بھی پابندی ہوگی۔
اس کے علاوہ فیس بک پر پُرتشدد اور جنسی حملوں سے متعلق تصاویر، خود کشی کے لیے اکسانے یا لوگوں کو خوفزدہ اور دھمکانے والی پوسٹ یا مواد پر بھی پابندی ہوگی.

متعلقہ عنوان :