پرویز مشر ف سنگین غدار ی کیس ،خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کل ہوگی

بدھ 18 مارچ 2015 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق صدر پرویز مشر ف سنگین غدار ی کیس کے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم شوکت عزیز ،سابق چیف جسٹس عبدالحمید ڈوگراور سابق وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کو شریک ملزمان ٹھہرانے پر دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت آج جمعرات کے روز ہوگی۔ جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔

(جاری ہے)

سابق وزیراعظم شوکت عزیزکے وکیل وسیم سجاد ،سابق چیف جسٹس کے کونسل سید افتخار گیلانی اور سابق وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کے وکیل ایڈوکیٹ خواجہ حارث عدالت عالیہ میں پیش ہوں گے جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل آفنان کریم کنڈی پیش ہوں گے ۔ گزشتہ سماعت پر عدالت عالیہ نے خصوصی عدالت کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستو ں پر سماعت کرنے کے لیے قانونی معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کیاتھا۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء بھی اپنے موکل کے دفاع میں اپنے دلائل مکمل کریں گے

متعلقہ عنوان :