تاجروں صنعتکاروں اورفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی یکم اپریل سے گیس کی قیمتوں میں مجوزہ 30 فیصد اضافہ کی مخالفت
بدھ 18 مارچ 2015 14:57
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) تاجروں صنعتکاروں اورفیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے اوگرا کی طرف سے یکم اپریل سے گیس کی قیمتوں میں مجوزہ 30 فیصد اضافہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کا تعین سال میں صرف ایک بار سالانہ بجٹ کے موقع پر کیا جائے قیمتوں میں بار بار کا رد و بدل ملک کے پورے اقتصادی ڈھانچے ہلا کر رکھ دیتا ہے اس اضافہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر پر پڑنے والا25 ارب روپے کا اضافی بوجھ ناقابل برداشت ہوگا۔
حکومت بہت سی پیچیدگیوں اور مخالفین کی تنقیدسے بچ سکے گی ،چیمبر کے قائم مقام صدر ندیم اللہ والا ،انجمن تاجران سٹی فیصل آباد کے صدر شاہد رزاق سکاء،سینئر تاجر رہنماؤں میاں شاہد گوگی، قائد حاجی شیخ محمد بشیر،جنرل سیکرٹری چوہدری محمود عالم جٹ، موٹرمارکیٹ کے گروپ لیڈر سیٹھ طفیل ،صدر میاں سعید ،جنر ل سیکرٹری مرزا شفیقنے حکومت پر زور دیا کہ گیس ہر گز مہنگی نہ کی جائے بصورت دیگر ملک میں مہنگائی کی نئی لہر شروع ہوجائیگی اور اسکے منفی اثرات صنعت و تجارت سمیت ہر طبقہ کے لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوجائیگا جو پہلے ہی کسمپرسی کا شکار ہیں انہوں نے کہا ہیکہ حکومت پہلے ہی گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کے نام پر 92 ارب روپے وصول کر چکی ہے جبکہ اب 30 فیصد مزید اضافہ ناقابل فہم ہے اوریہ ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کمانے اور لوگوں کو بڑے پیمانے پر روزگار مہیا کرنے والی صنعت کو قربان کرنے کے مترادف ہوگا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
100اور 1500روپے والے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کوہوگی
-
ملک میں سولر پینل کی قیمتیں مزید کم ہوگئیں
-
متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 5فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں32روپے کلو اضافہ
-
100اور1500والے بانڈز کی قرعہ اندازی15مئی کو ہو گی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 73357پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.