بونیر،پولیس کی کارروائی ،11خطرناک دہشت گرد گرفتار،میڈیا کے سامنے پیش

بدھ 18 مارچ 2015 14:54

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) سوات کے علاقے بونیر میں پولیس کارروائی سے11 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ،بھاری تعداد میں جدید اسلحہ اور 25 کلوبارودی مواد بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سوات کے علاقے بونیر میں حساس اداروں کی رپورٹ پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پر چھاپہ مارا جہاں 11 شدت پسند دہشت گردی کا منصوبہ بنا رہے تھے کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان کے قبضہ سے جدید اسلحہ اور 25 بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے ۔

بعد ازاں دہشت گردوں کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کر دیا گیا ۔اس موقع پر ڈی پی او بونیر خالد ہمدانی نے بتایا کہ 11 خطرناک دہشت گرد پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی بنا رہے تھے جبکہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد پہلے بھی دہشت گردانہ کارروائیوں ملوث رہے اور ان پر مختلف علاقوں میں مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :