تیز بارشوں سے ملتان میں گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان

بدھ 18 مارچ 2015 14:49

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں ہونے والی تیز بارشوں سے گندم کی تیار فصل کو شدید نقصان ہوا ہے جس سے فی ایکڑ پیداوار میں بھی 10 سے 15 فیصد کمی واقع ہونے سے کاشتکار بھی پریشان ہیں۔

(جاری ہے)

گندم کی فصل تیاری کے آخری مراحل میں ہے تاہم وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارشوں اور تیز ہواؤں کے باعث فصل کا بیشتر حصہ گر گیا ہے جس سے پودے کا گوشہ خراب ہونے سے پیداوار میں بھی 5 سے 10 من فی ایکڑ کمی کا اندیشہ ہے۔

محکمہ زراعت کے حکام کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث کھیتوں میں پانی بھر جانے سے گندم کی فصل متاثر ہوئی ہے اس لیے کاشتکار فصل کو مزید پانی لگانے سے گریز کریں۔ رواں سال 4 لاکھ 53 ہزار ایکڑ رقبے سے 5 لاکھ 38 ہزار میٹرک ٹن گندم کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جس کو پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :