سینیٹر رحمان ملک اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مابین ملاقات۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام پر بات چیت کی گئی

بدھ 18 مارچ 2015 14:31

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : سینیٹر رحمان ملک اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مابین ملاقات ہوئی جس میں ون پوائنٹ ایجنڈہ پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں جوڈیشل کمیشن کے قیام سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جس میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سیاسی جرگے کی جانب سے دئے گئے جوڈیشل کمیشن کے طریقہ کار پر کوئی اعتراض نہیں ہے جبکہ رحما ن ملک کا کہنا ہے کہ جلد ہی جوڈیشل کمیشن کے قیام کے لیے جرگے گی نکات پر جہانگیر ترین سے ملاقات کروں گا امید ہے کہ اب پی ٹی آئی کو کوئی اعتراض نہیں ہو گا، اگر پی ٹی آئی نے بھی نکات پر اتفاق کیا تو جوڈیشل کمیشن بنا دی جائے گی.

متعلقہ عنوان :