سپریم کورٹ ‘ سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کافون ٹیپ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کیس

بدھ 18 مارچ 2015 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کافون ٹیپ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کوخفیہ اداروں سے مل کررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سابق چیف جسٹس سجاد علی شاہ کا فون ٹیپ کرنے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کی ‘ جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سرکاری ادارے کس قانون کے تحت فون ٹیپ کررہے ہیں بتایاجائے کہ کن لوگوں اور کن اداروں کے فون ٹیپ کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بینظیر بھٹو کے دوسرے دور میں بھی فون ٹیپ کئے جانے کی باتیں ہوئیں تھی۔ عدالت عظمی نے سماعت تین ہفتوں کیلئے ملتوی کی۔