وزیراعظم نوازشریف سے جنوبی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ‘ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا

بدھ 18 مارچ 2015 14:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) وزیراعظم محمد نوازشریف سے جنوبی پنجاب کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی۔ ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم کو ترقیاتی کاموں سے متعلق آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن )کے ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے اپنے حلقوں کے ترقیاتی کاموں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا اس موقع پر سیاسی اور پارٹی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔