سلمان خان اور شارخ خان والا کام اچھا نہیں لگتا‘عامر خان

بدھ 18 مارچ 2015 14:08

سلمان خان اور شارخ خان والا کام اچھا نہیں لگتا‘عامر خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ انہیں ایسی فلمیں پسند نہیں جو سلمان خان اور شاہ رخ خان کرتے ہیں۔حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے کریئر میں بہت ہی اچھے ڈائریکٹرز، رائٹرز کے ساتھ کام کیا ہے اور انہیں اس بات کی بہت خوشی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سینسر بورڈ کو اس چیز کا دھیان رکھنا چاہیے کہ لوگوں کو کیا پسند ہے اور کیا نہیں اور کسی بھی چیز کو سینسر نہیں کرناچاہیے بلکہ اسے بہتر بنانا چاہیے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ہر ایک اس بات کے لئے آزاد ہے کہ وہ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کرے اور اگر بی جے پی کی کسی رہنماء نے ان کی فلم پر تنقید کی ہے تو یہ اس کا حق ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جس طرح کی فلمیں سلمان خان اور شاہ رخ خان کرتے ہیں وہ کافی لوگوں کو بہت پسند آتی ہیں اور وہ کافی کامیاب بھی رہتی ہیں لیکن انہیں یہ فلمیں ہر گز پسند نہیں لہذا وہ ایسی فلموں میں کام نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جب میں سلمان کو ڈانس پر اپنی باڈی ہلاتے دیکھتا ہوں تو میں سوچتا ہوں کہ کیا میں ایسے کر سکتا ہوں تو مجھے اندر سے آواز آتی ہے کہ نہیں یہ مجھ سے نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :