اسلام آباد میں پولیو مہم 23مارچ پریڈ کی وجہ سے ملتوی

بدھ 18 مارچ 2015 13:38

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء ) وزیر مملکت برائے قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مل کر مقابلہ کرنا ہوگا ، ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے ، صوبوں کو پولیو ورکرز کی سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کرنا ہونگے ، سانحہ یوحنا آباد کی مذمت کرتے ہیں ، اسلام آباد میں پولیو مہم 23مارچ پریڈ کی وجہ سے ملتوی کی گئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پورے ملک میں بیک وقت پولیو مہم چلانا ناممکن ہے اس لئے پولیو مہم ایک شہر میں ایک وقت شروع کی جائے گی پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتی ہوں اور ان سے درخواست ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں ہم ان کے سکیورٹی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور ہماری کوشش ہے کہ سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ یوحنا آباد کی مذمت کرتے ہیں

متعلقہ عنوان :