اسلام آباد : وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے خلاف برٹش ہائی کمشنر کو ثبوت فراہم کر دئے
بدھ 18 مارچ 2015 13:37
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 مارچ 2015 ء) : وزیر داخلہ چوہدری نثار نے حکومت پاکستان کی جانب سے عائد ذمہ داری کے تحت وزیر داخلہ نے برٹش ہائی کمشنر کے ساتھ ون آن ون ملاقات کی ہے جس میں وزیر داخلہ کے ہمراہ کچھ افسران بھی شامل تھے، ملاقات میں برٹش ہائی کمشنر کو نائن زیرو پر رینجرزچھاپے کے دوران ملنے والے اسلحہ کی تفصیلات، رینجرز کی الطاف حسین کے خلاف درج کروائی گئی ایف آئی آر، الطاف حسین کے تقاریر میں مختلف دھمکیوں کا انگریزی ترجمہ، رینجرز اور انٹیلی جینس اداروں کی رپورٹس کی نقول اور ایم کیو ایم کے خلاف اب تک کی انوسٹی گیشن کی رپورٹ بھی پیش کی گئی ہے، ملاقات میں پاکستان حکومت کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ برطانیہ کا شہری وہاں بیٹھ کر ملک میں اشتعال پھیلا رہا ہے جبکہ برطانوی حکومت کوئی اقدامات نہیں کر رہی.
وزارت داخلہ نے بر طانوی ہائی کمشنر کو عمران فاروق قتل کیس میں بھی پورے تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے. یاد رہے کہ بر طانیہ اور پاکستان کے مابین کاؤنٹر ٹیررزم کا ایک معاہدہ بھی موجود ہے جس کو بنیاد بنا کر حکام نے وزیر داخلہ کو یہ ذمہ داری سونپی تھی جس کے بعد بر طانوی ہائی کمشنر سے وزیر داخلہ نے چند افسران کے ہمراہ اسلام آباد میں موجود پنجاب ہاؤس میں ملاقات کی.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
آئی ایم ایف مثبت رائے دیتا ہے توپاکستان میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا،ڈونلڈ بلوم
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.