تھرپاکر،مٹھی میں غذائی قلت کا شکار مزید 3 بچے دم توڑ گئے

بدھ 18 مارچ 2015 12:58

مٹھی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18مارچ۔2015ء) سول ہسپتال مٹھی غذائی قلت کا شکار زیر علا ج مزید 3 بچے دم توڑ گئے ۔ رواں ماہ غذائی قلت سے ہونے والی اموات کی تعداد 31 ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق تھرپاکر میں غذائی قلت سے اموات کا سلسلہ جاری ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز مزید 3 بچے غذائی قلت کاشکار ہونے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ رواں ماہ ہونے والی اموات کی تعداد 31 ہو گئی ہے ہسپتال انتظامیہ نے 3 بچوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے بھوک کی وجہ سے بیمار ہونے والے کئی بچے زیر علاج ہیں جبکہ 3 بچے ہلاک ہو گئے ہیں جس سے رواں ماہ ہونے والی اموات کی تعداد 31 ہو گئی ہے اس کے علاوہ کئی بچے غذائی قلت کا شکار ہو کر سول ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

متعلقہ عنوان :